گلگت(پی پی آ ئی)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں وا قع بدصوات جھیل سے سیلابی ریلہ گلگت شہر کو بغیر نقصان پہنچائے گزر گیا۔ذرا ئع کے مطا بق گزشتہ روز گلگت شہر کو سیلابی خطرہ سے دو چار رکھنے کے بعد سیلابی ریلہ کوئی نقصان پہنچائے بغیر گزر گیا۔ گزشتہ شب سیلابی ریلہ گلگت شہر کی جانب بڑھنے لگا تو وزیراعلیٰ ہاوس اور سیکریٹیریٹ سمیت اسمبلی بلڈنگ کا سیلاب کی زد میں آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، مقررہ وقت پر سیلابی ریلہ کم سیلابی صورت حال کے ساتھ گزر گیا۔