• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد،نظم و ضبط اور ہمارا یقین ہمیں متحد رکھتا ہے، صابر قائم خانی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اتحاد، نظم و ضبط اور ہمارا یقین ہمیں متحد رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 226صابر حسین قائم خانی نے لطیف آباد اور حالی روڈ کے مختلف علاقوں میں منعقد کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی65 ندیم صدیقی بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اتحاد سے خائف قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کےلئے ہمارے نظم و صبط اور اتحاد کےخلاف سازشیں کررہی ہیں۔، اس موقع پر پی ایس 65 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی نے کہاکہ25جولائی کو عوام اپنے اتحادکا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شہر سے ہمیشہ کےلئے مفاد پرستوں اور سیاسی بازیگروں کا خاتمہ کردیں گے۔،پی ایس 64 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی یونس گدی نے کہا کہ حیدر آباد حق پرستوں کا شہر ہے اور اس شہر سے کو ئی مفاد پرست کامیاب نہیں ہوسکتا ۔امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 227 صلاح الدین نے انتخابی مہم کے حوالے سے حیدر آباد سٹی کے مختلف علاقوں میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہےاور اسکے خاتمہ کےلئے ملک بھر کے عوام اپنے درمیان سے پڑھے لکھے بااصول، دیانتدار اورعوام دوست قیادت کو منتخب کریں، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 66 راشد خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کے نشے میں بدمست حکمرانوں کا عوام 25 جولائی کے دن حساب کتاب کریں گے۔ حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی 67ناصر حسین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کےانتخابات حق پرستوں کی فتح اور مفاد پرستوں کی شکست کادن ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ملک میں اب صرف عوام کی حکمرانی ہوگی، خاندانی حکمرانی کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

تازہ ترین