• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک ،چار بڑی سیاسی جماعتوں میں سخت انتخابی کشمکش

اٹک ( ملک طاہر اقبال ) ضلع اٹک میں قومی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ سیٹیں ہیں ، یہاں ن لیگ کی پوزیشن کمزور ہے جبکہ تحریک انصاف ، تحریک لبیک اور پیپلز پارٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق این اے 55میں تحریک انصاف کے امیدوار سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق، ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ ہیں، ن لیگ کے ضلعی صدر سمیت چار تحصیل صدور نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے،میجر طاہر صادق اس حلقے میںمضبوط ترین امیدوار ہیں۔ این اے 56 پر پی ٹی آئی کے میجر طاہر صادق،پیپلزپارٹی کے سردار سلیم حیدر خان ،ن لیگ کے ملک سہیل کمڑیال ،تحریک لبیک کے پیر فیصل گیلانی اور آزاد امیدوار ملک شہر یار کھنڈ ہ ہیں، اس حلقے میں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی تینوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ کاہے ۔پی پی 4جو سے پیپلز پارٹی کے حاجی اختر ،ن لیگ کے چوہدری شیر علی ،تحریک لبیک کے ملک امانت راول ،پی ٹی آئی کے کرنل محمد انور امیدوار ہیں، اس حلقے میں ن لیگ کی پوزیشن انتہائی کمزور ہے، سابق وزیر چوہدری شیر علی خان اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ ن لیگ کے صدر حاجی ملک ریاست سدھریال نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں عوامی اتحاد گروپ پینل تشکیل دے کر الیکشن لڑ رہے ہیں ، جو کہ ن لیگ کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ پی پی 4میں تحریک لبیک کے ملک امانت راول ،عوامی اتحاد کے ملک ریاست سدھریال اور پی ٹی آئی کے کرنل ریٹائرڈ محمد انور کے درمیان مقابلہ کی توقع ہے، ن لیگ کو اس حلقے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ن لیگ اس حلقے میں چوتھے نمبر پر ہو گی۔پی پی 5میں پی ٹی آئی کے ملک جمشید الطاف،پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ پیر سید عباس محی الدین اور ن لیگ ملک بہادر یار کھنڈہ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

تازہ ترین