• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی طبیعت خراب،ڈاکٹروں کی ایڈوئس پر آج جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائیگا

اسلام آباد،راولپنڈی(طاہر خلیل،وسیم اختر) ڈاکٹروں کی ایڈوائس پر نوازشریف کو آج اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائیگاجہاں ان کا مناسب علاج ہوگا، میجر جنرل(ر) اظہر کیانی کی قیادت میں ڈاکٹروں کے بورڈ کا معائنہ، وزارت داخلہ نے علاج کیلئے ہسپتال منتقلی کی سمری کی منظوری دیدی، نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر اتوار کو میجر جنرل(ر) اظہر کیانی کی قیادت میں ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر نوازشریف کا جیل میں طبی معائنہ کیا،جنرل اظہر کیانی نے نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پہلےسے ہی شوگر اور امراض قلب کا شکار ہیں،سخت گرمی کی وجہ سے بھی انکی طبیعت خراب ہوئی، ہسپتال میں انکے تمام میڈیکل ٹیسٹ لئے گئے تا ہم انکے ای سی جی ٹیسٹ میں کچھ اتار چڑھائو موجود ہے،ڈاکٹروں کی ایڈوئس پر نوازشریف کو آج جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کیا جائیگا، ڈاکٹروں نے فوری طور پر دو ڈریپ لگانے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی کی وجہ سے انکی جس میں پانی کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جاسکے،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں انکے دیگر ٹیسٹ بھی لئے جائینگے ،پنجاب کے محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں اتوار کی شب ایک سمری وزارت داخلہ کو بھیجی تھی وزارت داخلہ نے نوازشریف کی علاج کیلئے جیل سے ہسپتال منتقلی کی سمری کی منظوری دیدی۔ادھرذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف جوعارضہ قلب میں مبتلاہے اورانہیں ذیابیطس کاعارضہ بھی ہےان کا شوگر لیول ہائی ہو چکا ہے جبکہ ان کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جوان کے گردوں کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ذرائع کادعوٰ ی ہے کہ جیل میں انہیں ائرکنڈیشن اورروم کولرکی سہولت تاحال فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سخت حبس میں پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے ڈی ہائڈ ر یشن بھی ہو گئی ہے اوران کی حالت بہترنہیں ہے جب کہ جیل انتظامیہ ان کے علاج معالجے میں بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہے اورانہیں اپنے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے علاج کرانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ذرائع کاکہناہے کہ جمعہ کودن 11بجے آئی جی جیل خانہ جات شاہدسلیم بیگ اڈیالہ جیل آئے اورانہوں نے نوازشریف سے تقریباً دو اڑ ھا ئی گھنٹے ملاقات کی اورانہیں اس بات پرقائل کرتے رہے کہ وہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس شفٹ ہونے کاکہیں، نواز شریف نے آئی جی کو اپنے چیک اپ کا کہا، مگر آئی جی نے اس حوالے سے توجہ نہ دی ۔

تازہ ترین