اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ نواز عام انتخابات 2018کی انتخابی مہم کا آخری جلسہ آج راولپنڈی کے لیاقت باغ میں کرے گی جس سے صدر مسلم لیگ( ن) شہباز شریف خصوصی خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی انتخابی مہم کا آخری جلسہ آج شام اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں کرینگے جس میں اسلام آباد کے حلقہ این اے 52، 53اور 54سے مسلم لیگ( ن) امیدوار اور کارکن شرکت کریں گے جس کے بعد تمام کارکنان لیاقت باغ کے جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ راولپنڈی کے حلقہ اہن اے 62 سے مسلم لیگ (ن )کے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری اور صوبائی حلقوں کے امیدوار لیاقت باغ کے جلسے میں شرکاء سے خطاب کرینگے۔