فیصل آباد ( آن لائن ) بغیر اجازت جلسہ کر نے ، کار ریلی نکالنے اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پررانا ثناء اللہ ، عابد شیر علی سمیت مسلم لیگ (ن) کے 31 رہنمائوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے قیادت سے آج جواب طلب کرلیا، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں، عابد شیر علی، طلال بدر سمیت31افراد کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ الفتح اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کی اجازت دی گئی تھی لیکن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ سلیمی چوک ستیانہ روڈ پر کیا گیا ۔ شو کاز نوٹس میں ان پر بغیر اجازت کار ریلی نکالنے، پولیس احکامات نہ ماننے ، جلسہ کیلئے تین روز پہلے درخواست نہ دینے اور ترقیاتی کاموں کا اعلان کر نے کے الزامات لگائے گئے ہیں ، تمام افراد کو 23 جولائی کو حاضر ہو کر اپنا جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔