• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی کے لیے پرفارمنس دینا اعزاز ہے، عاطف اسلم

ہیوسٹن کے براڈ کاسٹر ریحان صدیقی اور امیر مکھانی کی جانب سے گزشتہ دنوں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میںپاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور بھارتی گلوکارہ نیہا ککر نے فن کا مظاہرہ کیا۔ان کی شاندار پرفارمینس ہیوسٹن کے باسیوں کو عرصہ دراز تک یاد رہے گی، انہوں نے اپنی بھرپور پرفارمنس کے ذریعے بھرپور رنگ جمایا۔ دونوں گلوکاروں نے 4گھنٹہ تک مسلسل پرفارمنس دی ،دونوں گلوکاروں نے اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا اور ڈھیروں داد وتحسین بھی حاصل کی۔یہی وجہ تھی کہ حاضرین ان کے آخری گانے کے بعد اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔اس موقعے پرنیہا ککر نےہیوسٹن کے باسیوں کے جذبات دیکھ کر کہا کہ آپ نے جو مجھے عزت ،مان اور مرتبہ دیا ہے اُس کے لئے وہ نہ صرف تہہ دل سے شکر گزار ہیں بلکہ اس حوصلہ افزائی کووہ ہمیشہ یاد رکھیں گیں ۔

پاکستانی کمیونٹی کے لیے پرفارمنس دینا اعزاز ہے، عاطف اسلم

اس موقعے پر ہیوسٹن میں انٹرٹینمنٹ کنگ اوربراڈ کاسٹر ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ کنسرٹ ہیوسٹن کے باسیوں کو عرصہ دراز تک یاد رہے گا انہوں نے کہا کہ انہوں نے سیکڑوں کنسرٹ کئے، مگر یہ کنسرٹ اپنی مثال آپ تھا نیہا ککر نے جس طرح سامعین کے ساتھ رشتہ برقرار رکھاقابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم ہر نوجوان کے دل کی ڈھرکن ہیں اور ان کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے شائقین عرصہ دراز سے منتظر تھے جنہوں نے دو گھنٹہ تک ہیوسٹن کے حاضرین کو محظوظ کرکے نہ صرف ڈھیروں داد تحسین وصول کی بلکہ اپنی سحر زدہ آواز کے ذریعے انہوں نے حاضرین کو تھرکنے پر بھی مجبور کردیا۔اس موقعے پر عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے پرفارمنس دینا اعزاز ہے۔

ہیوسٹن میں ہونے والا یہ شو، ایک عرصےبعدمنعقد ہونے والاایسا ایونٹ تھاکہ جس میں ٹکٹ کئی روز قبل ہی فروخت ہوچکے تھے ،جبکہ کئی افراد کو عین وقت پر ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،تاہم یہ شو ان کی توقعات سے بڑھ کر تھا ۔

تازہ ترین