• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
لنکاوکونگ یونیورسٹی میں ثقافتی میلہ

ہرسال کی طرح اس سال بھی لنکاوکونگ یونیورسٹی کے طلباء نے سالانہ بین الاقوامی قومی ثقافتی میلہ منعقد کیا ،اس مرتبہ میلے کا عنوان ’’پرامن دنیا‘‘ تھا، جس میں فیشن شو،قومی رقص، نغمے اور رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے ۔تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے شرکت کی، طلباء نےان کا زبردست استقبال کیا ۔انہوں نے فلسطینی سفیر کے ہمراہ مختلف اسٹالز کا دودہ کیااور طلباکی صلاحیتوں کو بیحد سراہا۔میلے کی اہم بات یہ تھی کہ کلچرل فیسٹیول میں 110ملکوں کے طلبا نے اپنے اسٹالز لگائے اورتمام اخراجات طلباءنےوالی بال،کرکٹ اور دیگر ایونٹس سے ملنے والی انعامی رقم سے پورے کیے۔ بوتھ ڈیزائننگ میں پہلی پوزیشن بنگلہ دیش،دوسری پوزیشن پاکستان، تیسری ترکمانستان نے حاصل کی۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور صوبہ سرحد کے قومی ملبوسات میں زیب تن طلبا و طالبات نے ملی نغمے اور رقص پیش کیے۔ قومی رقص کمپٹیشن میں ملائیشیا نے پہلی،سائوتھ افریقہ نے دوسری اور پاکستان وانڈیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی طلبا کی قیادت کمیٹی پریزیڈنٹ شہنواز سرفراز نواز، وائس پریزیڈنٹ بہرام شریف اور ملیحہ نے کی اور کہا کہ اتحاد اور تنظیم کے ساتھ کوئی بھی کام کیا جائے تو محنت رائیگاں نہیں جاتی اور کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے پوری ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ فیسٹیول میں دوسری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین