• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن سفیر مارٹن کوبلربھی مسواک سے دانت صاف کرنے لگے


پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر اپنے منفرد انداز سے ایک اچھے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں اورایک بار پھر انہوں نے اپنے منفرد انداز سے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔


جرمن سفیر مارٹن کوبلر ان دنوں مارگلہ کے پہاڑوں کی سیر میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہیں دانت برش کرنے کی ضرورت پڑی اور پانی نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے ملیٹھی (مسواک)سے اپنے دانت صاف کئے۔


مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسواک کرنے تصویر شیئر کی جو وائرل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب مارٹن کوبلر نے اپنے فالوورز کے ساتھ ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں ۔

ایک دن انہوں نے گلیوں میں گاڑی پھنسنے پر دو نوجوانوں سے بائیک پر لفٹ بھی لی اور ٹوئٹر پر انکا شکریہ ادا  بھی کیا۔


واضح رہے  کہ جرمن سفیر اکثر عوامی مقامات کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین