سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جیل میں صحت گرنے اور بیمار ہونے کی خبروں پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو ٹیلی فون کیا ہے۔
حفیظ الرحمٰن کا نگراں وزیراعظم سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نواز شریف کی بگڑتی صحت پر مبنی خبروں پر تشویش ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم سے مکالمہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے کو آپ خود دیکھیں،پنجاب کی نگراں حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔
حفیظ الرحمٰن نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے انہیں نوازشریف کی بہتر دیکھ بھال کی یقین دہانی کرائی ہے۔