کوئٹہ ....کوئٹہ میں بارش کے بعد ایک مکان کےکمرے کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ میں مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ کانسی روڈ سے ملحقہ شالدرہ کےعلاقے میں پیش آیا۔
رات گئے بارش کےباعث ایک مزدور ہاشم خان کے کچےمکان کےکمروں کی چھتیں کمزور پڑگئیں جس کے بعد ایک کمرے کی چھت اچانک گرگئی جس سے ملبے تلے دب جانے کے نتیجے میں وہاں موجود جاوید اور داود نامی دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
دونوں بچوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں،بعد میں دونوں بچوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب افسوسناک واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔