• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس شوکت صدیقی معاملہ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے رائے طلب

جسٹس شوکت صدیقی معاملہ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے رائے طلب

چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رائے طلب کرلی ہے ۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رائے کے ساتھ تمام الزامات سے متعلق شواہد اور مواد دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کی ریکارڈنگ اور متن بھی حاصل کر لیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان شواہد اور مواد کا جائزہ لے کر مناسب کارروائی کریں گے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو چیف جسٹس پاکستان کے احکامات سے آگاہ کر دیا۔

تازہ ترین