چکوال میں فائرنگ سے 6 افراد کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی ۔
پولیس کے مطابق قصبہ دروٹ میں محمد سعید نامی شخص نے بس اسٹاپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔
پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے 6افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے فوری بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مارلی جس کے بعد پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔