• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پی پی کارکنوں پر حملے کرنیوالوں کو گرفتار کرے، آصف زرداری

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرے، قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کے ہیرو ہیں، پیپلز پارٹی کے مخالفوں کو شکست نظرآرہی ہے۔گزشتہ روز آصف زرداری نے انتخابی مہم کے دوران پارٹی کارکنوں پر حملوں کی مذمت اور پارٹی کارکن یاسر کلھوڑو کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفوں کو شکست نظرآرہی ہے، حکومت پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کرے، جیالے صبر کا دامن نہ چھوڑیں قربانیاں دینے والے کارکن پارٹی کے ہیرو ہیں، انتخابات میں ووٹ کے ذریعے مخالفین کو شکست دیں گے،جیالے پولنگ اسٹیشنز پر پہرہ دیں۔

تازہ ترین