• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

راولپنڈی(اے پی پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عبا سی اور پی ٹی آ ئی ترجمان فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت (آج )24جولائی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ہو گی ،عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عبا سی اور پی ٹی آ ئی ترجمان فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو جواب داخل کرانے کا حکم دے رکھا ہے ۔گذشتہ بدھ کو کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد محمود عبا سی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی ۔اس موقع پر پیمرا کی جانب سے وکالت نامہ پیش کرتے ہوئے پیمرا کے وکیل نے جواب کے لیے وقت طلب کیا جس پر عدالت نے سماعت 24جولائی تک ملتوی کردی تھی ۔
تازہ ترین