• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طبِ نبویﷺ: زیتون کا تیل اور اس کے طبّی فوائد

سیدناعمر فاروق ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا : زیتون کا تیل کھایا کرو اور بدن پر بھی لگایا کرو، کیوںکہ وہ مبارک درخت سے نکلتا ہے۔(سنن ابن ماجہ)

زیتون کا تیل معدے اور آنتوں کے امراض میں بے حد مفید ہے۔پیٹ کے افعال کو اعتدال پر لاتا ہے۔پیچش اور استسقاء میں بہت مفید ہے۔گردے کی پتھری توڑ کر نکال دیتا ہے۔پیٹ کے کیڑے ماردیتا ہے۔یہ ہر اس زہر کا توڑ ہے جو آنتوں یا گردوں میں زخم پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے اور ساتھ ہی زہر کے مضر اثرات بھی دور کرتا ہے۔قبض کو دور اور بھوک بڑھاتا ہے۔اس کی مالش سے پٹھوں کا درد جاتا رہتا ہے۔مرگی کے مرض میں بھی اس کی مالش مفید ہے۔سر میں اس کی مالش سے بال مضبوط ہوتے اور دیر تک سیاہ رہتے ہیں۔داد اور خشکی زائل ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین