اسلام آباد......وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اپنے کل کے بیان کی وضاحت کی ہے۔چوہدری نثار کہتے ہیں کہ انہوں نے حکومت اور خورشید شاہ کے درمیان مک مکا کی بات نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ مک مکا یک طرفہ ہے، اس یک طرفہ مک مکا میں خورشید شاہ حکومت سے فائدے لیتے رہے، اپوزیشن لیڈر کی جوابی پریس کانفرنس اور پیپلز پارٹی کے شدید رد عمل کے بعد چوہدری نثار کا موقف پہلی بار سامنے آیا ہے۔