خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر دادو طارق منظور کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو دادو میں بغیر اجازت کے جلسہ کرنے پر سیکشن 34 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بغیر اجازت سڑک پر جلسہ کیا جس سے ٹریفک جام ہوگئی اور عوام پریشان ہوئے۔ یہ عمل الیکشن کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔اس لئے آپ دو دن کے اندر تحریری جواب دیں اور یہ جواب الیکشن کمیٹی کے روبرو پیش کیا جائیگا۔