کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ نے جے ٹی آئی ضلع لورالائی کے جنرل سیکرٹری عطاء اللہ علیزئی کی رکنیت ختم کردی تنظیم کے ڈسپلن کی خلاف ورزی، فیصلوں کے خلاف سرگرمیوں،تنظیم میں انتشارپھیلانے اورقومیت کی بنیادپرنفرتوں کوہوادینے پرانہیں نوٹس دیاگیاجس پرانہوں نے کوئی جواب نہیں دیاجس کے بعدجے ٹی آئی ضلع لورالائی کی درخواست پردستوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کردی گئی جے ٹی آئی ضلع لورالائی کے صدرسرفرازاحمداوران کی کابینہ کوہدایت کی گئی کہ وہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالسلام صافی آئندہ انتخابات تک قائم مقام جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔