• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان نے ووٹ کاسٹ کردیا

چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کردیا ۔


چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے حلقہ این اے 130 میں اپنا حق رائے دہی استعمال   کرتے ہوئے  گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ گارڈن ٹاون میں قائم پولنگ اسٹیشن پرووٹ کاسٹ  کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر پہنچے تو انہیں وی آئی پی راستے سے پولنگ سٹیشن کے اندر لے جایا گیا اس پر چیف جسٹس نے سٹاف کی سرزنش کردی۔

چیف جسٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولنگ انتظامات کوتسلی بخش قراردےدیا،ان کا کہناتھا کہ آج جمہوریت کی مضبوطی کادن ہے،25 جولائی کوبروقت انتخابات کرانے کاوعدہ پوراکردیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قوم اپنے نمائندے کاانتخاب کرے اورکامیاب کرائے،ملک میں آئین وقانون کی بالادستی قائم رہےگی۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز  شریف اور مرکزی رہنما حمزہ شہباز  نےبھی این اے 130 میں اپنا حق رائے دہی استعمال  کیا۔

دونوںنے  گورنمنٹ جونئیر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاون میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

 علاوہ  ازیں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے بھی لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

تازہ ترین