• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے آئیں، شہبازشریف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے آئیں۔

عوام جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے آئیں، شہبازشریف

شہباز شریف لاہور کے جونیئر ماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھر سے نکلیں اور وقت ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں اور نیب کےمتنازع فیصلےکےباوجودگرفتاری دی۔

عوام جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے آئیں، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا چاہتی ہے اور ان شا ء اللہ جیت کر پاکستان کی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بھاشا ڈیم اورعوام کےلیےسستے گھربنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے عام آدمی کی طرح لائن میں لگ کر ووٹ کاسٹ کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہو اور سلمان شہباز کی بیوی زینب سلمان ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں۔ زینب سلمان کا نام سیریل لسٹ میں نہیں تھا تاہم وہ ووٹ کاسٹ کیے بغیر گھر روانہ ہوگئیں۔

عوام جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے آئیں، شہبازشریف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نےبھی این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کو اپنے مستقبل کے لیے ووٹ ڈالنا ہوگا۔

بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کردیا

اس کے علاوہ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نےبھی ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔انہوں نے این اے238 ،ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائرسیکنڈری اسکول عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امانت کی ادائیگی ضروری ہے،ووٹر دیانت داری سے فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ سے ملک کا مستقبل بہتر ہوگااور پارلیمنٹ کو قوت ملے گی۔ الیکشن سے قبل ملک کی قیادت کو جیل میں ڈالنے پر تحفظات ہیںلیکن عدالتی فیصلے پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، لیگی قیادت نے مناسب فیصلہ کیا۔

متحدہ مجلس عمل کے صدرنے کہا کہ اقتدار کو بدلنا ہے تو ووٹ کی قدر و قیمت کا اندازہ لگائیںاور میرا خیال ہے تبدیلی تو آئے گی ۔

تازہ ترین