اوکاڑہ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 184 میں ووٹر حرکت قلب بندہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔
قومی فریضہ کی ادائیگی کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچنے والے ووٹر کی شناخت ظفراقبال کے نام سے ہوئی ہے جو حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے اورپاکستانی عوام قومی فریضہ سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔