حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار ناہید خان نے عام انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن نہیں ہوئی سلیکشن ہوئی ہے، پولیس اور رینجرز نے ہمارے ووٹرز کو روکا، ہمیں رزلٹ نہیں دیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کا پریزائیڈنگ افسر کے پاس بیٹھنے کاکیا کام تھا،ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بیٹھنے نہیں دیا گیا، پولیس کی جانب سے لوگوں کو تیر پر ووٹ ڈالنے کا کہا جا رہا تھا۔ ناہید خان نے کہا کہ کوئی فیئر اینڈ فری الیکشن نہیں تھا، زرداری لیگ کو سندھ دیا اور پی ٹی آئی کو پنجاب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ کہاں فری اور فیئر الیکشن ہوئے ہیں، میں نتائج مسترد کرتی ہوں، اس ملک میں کسی کو انصاف نہیں ملا۔