• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کشتی میں آگ لگ گئی، 16امپورٹڈ کاریں خاکستر

کراچی، سمندر میں کھڑی کشتی جل گئی

کراچی کے علاقے کیماڑی میں سمندر میں کھڑی کشتی میں آگ لگ گئی، جس پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی فائربریگیڈ نے کچھ دیر بعد قابو پالیا۔

کراچی بندرگاہ پر کارگو بوٹ میں پرسرار آگ بھڑکنے سے دبئی سے امپورٹڈ 16 کاریں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

پورٹ ذرائع کے مطابق کارگو بوٹ میں گھاس بندر کے مقام پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کا واقع صبح 6 بجے رونما ہوا، کاریں جلنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آگ بجھانے میں گئی گھنٹے لگے اور اس میں کےپی ٹی اور نیوی کے کرافٹس نے حصہ لیا، بوٹ میں کاروں کے علاوہ دیگر تجارتی مال بھی موجود تھا جس میں ڈرم بھی شامل ہیں تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ ڈرمز میں کہیںآتش گیر مادہ تو نہیں تھا جس نے آگ پکڑ لی ہو۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ سے بوٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، لکڑی کی بڑی کارگو بوٹس دبئی سے چھوٹا تجارتی سامان لانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ انجن میں خرابی کو بتایا گیا تھا۔

تازہ ترین