شہدادپور(نامہ نگار) 25جولائی کے الیکشن جی ڈی اے کے امیدواروں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پر مقرر کی جانے والی خواتین پولنگ ایجنٹوں نے ضلع سانگھڑ میں جی ڈی اے کے امیدواروں کو مبینہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن میں ہرانے کے خلاف علی چوک سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی شرکاء نے پریس کلب پہنچ کر مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا اس کے باعث ٹریفک میں تکلیف کا سامنا کرناپڑا مظاہرہ کرنی والی خواتین نے صحافیوں کو بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات انتخابی عملے نے جی ڈی اے کی پولنگ ایجنٹ کو ووٹ کی گنتی کے دوران باہر نکال دیا اور جعلی ووٹ بھگتنے شروع کردیئے اس موقع پر پی ایس 45کے امیدوار محمد بخش خاصخیلی سابق تعلقہ نائب ناظم فتح محمد شیخ نے چیف الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا کے ضلع سانگھڑ کے قومی اور صوبائی حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔