کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مسلم لیگ(ن)حلقہ پی بی18پشین ون کے امیدوار میر وائس کاکڑ نے تحصیل نانا صاحب تحصیل کاریزات تحصیل بوستان تحصیل برشور کے عوام سے تشکر کااظہار کیا ہے بیان میں چاروں تحصیلوں کے مرد، خواتین کامشکور ہوں کہ انہوں نے جس محبت اور خلوص سے میرے ساتھ تعاون کیا اس کوپارٹی اور میں بھول نہیں سکتے خاص کر میرے ساتھ دن رات کام کرنے والے ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں انہوں نے جس خلوص کے ساتھ میرے الیکشن کمپین میں کام کیابیان میں 14اگست کو نانا آباد میں شام چار بجے جشن آزادی کے موقع پر ورکرز کنونشن اور پارٹی کی پورے حلقہ 18 کی سطح پر یونٹ سازی کے علاوہ لیبر ونگ علماء ونگ یوتھ ونگ اور تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا اور آئندہ لوکل باڈیز کے الیکشن کے سلسلے میں فیصلے کئے جائیںگے۔