• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے زرداری، فریال کو آج طلب کرلیا

کراچی( طلحہ ہاشمی) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بیان کے لیے آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ ایف آئی اے و جے آئی ٹی سربراہ نجف مرزا نے کی، اجلاس میں پنجاب ایف آئی اے کے افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں مقدمے کی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپورکو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آصف زرداری اور فریال تالپور کو آج کمرشل بینکنگ سرکل میں طلب کیا گیا ہے، متوقع طور پر جے آئی ٹی دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی، ذرائع بتاتے ہیں کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت کے لیے کچھ اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین