• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی ،ان انتخابات کو تسلیم نہیں کرینگے،محمود اچکزئی

کوئٹہ (این این آئی ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ حالیہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے ہمیں دھاندلی شدہ انتخابات کسی صورت میں قبول نہیں ہم اسکو یکسر مسترد کرتے ہیں،ٹھپے لگانے کے ثبوت موجود ہیں، من پسند افراد کو نوازا گیا،،صوبے کی تمام اقوام کی حفاظت کرینگے ،حکومت کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ قلعہ عبداللہ میں ہونیوالے میرے حلقہ انتخاب میں 10سے 12پولنگ بوتھ میں جو انتخابات ہوئے ہیں انہیں کھولا جائے اور تحقیقات کی جائے اور اگر میری بات غلط ثابت ہوئی تو میں انتخابات کو تسلیم کرونگا اور اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو پھر ہم اپنا فیصلہ خود کریں گے ، میاں نواز شریف اور انکی بیٹی سے ملنے جیل جاؤں گا نوا ز شریف میرے دوست ہیں ،انہوں نے یہ بات جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

تازہ ترین