• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر علی کا پرویز خٹک کیخلاف کامیابی کا دعویٰ‘ ریلی بھی نکالی گئی

پشاور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مقابلے میں صوبائی اسمبلی کیلئے الیکشن لڑنے والے امیدوار سید حیدر علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ بدترین دھاندلی کے باوجود ان کی پرویز خٹک کے مقابلے میں چار ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی سے واضح ہو گیا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ان کے اپنے حلقہ کے عوام نے مسترد کر دیا ہے اگر انتخابی نتائج بدلےگئے تو اس کیخلاف سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔ ادھر تحریک لبیک کے امیدوار سید حیدر علی شاہ باچا کی کامیابی کی خوشی میں اکبر پورہ میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں اور علاقہ کے لوگوں کی طرف سے الوداع الوداع پی ٹی آئی الوداع نامنظور نامنظور دھاندلی نامنظور لاڈلے کے اقتدار کیلئے ملک کو تباہ نہ کر و اور اکبر پورہ کے غداروں کو ایک دھکا اور دو کے نعرے لگائے گئے ریلی کے شرکاء پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ کے حجرے میں گئے اور علاقہ کے لوگوں کا ساتھ دینے کا ان کاشکریہ ادا کیا گیا اکبر پورہ کے سابق ناظم نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے امیدوار سید حیدر علی شاہ باچا کا ساتھ دینے کی بجائے علاقہ سے غداری کر کے ان کی مخالفت کرنے والے اکبر پورہ کے غدار بے نقاب ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین