• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ میں آتش بازی کے الزام میں کونسلر گرفتار

اوکاڑہ میں آتش بازی کے الزام میں کونسلر گرفتار

اوکاڑہ پولیس نے بلدیہ اوکاڑہ کے کونسلر محمد اکرم طاہر کو آتش بازی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے چوہدری ریاض جج اور ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کونسلر اکرم طاہر کی گرفتاری پر مظاہرین کے ہمراہ شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا مؤ قف تھا کہ جب کونسلر کو گرفتار کیا گیا اس وقت اوکاڑہ میں2گھنٹے سے بارش ہورہی تھی جس کے باعث آتش بازی کرنا ممکن نہیں تھا،ہمیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ادھر اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئےبلدیہ کے کونسلر اکرم طاہر قانون شکنی میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین