سانگھڑ(نامہ نگار)پیر پگارا کی پارٹی سانگھڑ کا ضلع ہار گئی ،سانگھڑ میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتخابی معرکہ اپنے نام کرلیا ہے اور جی ڈی اے کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کو اپنے سیاسی گڑھ سانگھڑ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ضلع سانگھڑ میں قومی اسمبلی کی3 اور صوبائی اسمبلی کی6نشستیں ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی6 نشستوں میں سے 3 پیپلز پارٹی کے اور 3 نشستیں مسلم لیگ فنکشنل کے حصے میں آئی ہیں جن میں سے ٹنڈوآدم،شہدادپور اور جام نواز علی سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی جبکہ سانگھڑ، سنجھورو اور کھپرو سے جی ڈی اے کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں تاہم صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 41 سانگھڑ اور پی ایس 46 سنجھورو کی نشستوں پر جی ڈی اے کو بمشکل کامیابی ملی ہے۔