• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کو پارٹی کے بغیر حیثیت کا پتہ چل گیا، شاہد خاقان

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ نواز کے رہنما سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ جتنے فنڈز چوہدری نثار علی خان کو ملے کسی اور کو نہیں ملے اور فنڈز ملے بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی وجہ سے ہیں۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے الیکشن کے بعد میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب چوہدری نثار علی خان کو پتہ چل گیا ہوگا کہ پارٹی کے بغیر ان کی سیاسی حیثیت کیا ہے۔

تازہ ترین