ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور ہمہ قسم کے ٹیسٹوں کو فری کردیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے ہسپتال کے مختلف وارڈ زمیں طبی سہولیات کو جائزہ لیتے ہوئے مزید کہا کہ مریضوں کے رش کے پش نظر پرچی سسٹم کے کائونٹرز بڑھائے جائیں ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد منور نے بتایا کہ سول اور گائنی کیمپس میں نئے ڈاکٹرز تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ ہیلتھ کونسلز کے ذریعے تمام ہسپتالوں کو مکمل بااختیار بنادیاگیاہے۔