پشاور(وقائع نگار) الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوا کے تحت الخدمت مشال میڈیکل کمپلیکس مردان، الخدمت ہسپتال چترال اور الخدمت ہسپتال مہمند میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جن میں تجربہ کار ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے مجموعی طور پر 1208نادار اور مستحق مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں ‘الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان کے مطابق مذکورہ فری میڈیکل کیمپوں میں635خواتین ، 305 بچوں اور268مرد مریضوں کو مفت طبی ریلیف فراہم کیا گیا۔