بھارتی ریاست مہاراشٹر کی یونیورسٹی کے ملازمین کی بس تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکاربس ممبئی سے گوا جا رہی تھی کہ ہائی وے پر سفر کے دران اچانک تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری، بس میں 34 افراد سوار تھے جو پکنک منانے کیلئے مہا بلیشور کے ٹورسٹ اسپاٹ جارہے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں سوار ایک ملازم کسی طرح کھائی سے باہر نکل کر سڑک پر آیا اور اس نے یونیورسٹی انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر موبائل نیٹ ورک نہیں ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔