• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، پاکستانی ہائی کمیشن میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب

برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پیرس 2024 اولمپک نیزہ بازی کے چیمپئن اور ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم کے اعزاز میں ہائی کمیشن لندن میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ 

یہ تقریب ارشد ندیم کی شاندار اولمپک فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی، جس میں ہائی کمیشن کے تمام افسران اور عملہ شریک ہوا۔ اس موقع پر ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ارشد ندیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کمیشن کو اس قومی ہیرو کی خدمات اور کارناموں پر فخر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نہ صرف پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کرتی ہے بلکہ ملک کے نوجوانوں کے لیے بالخصوص ایتھلیٹکس کے شعبے میں ایک روشن مثال ہے۔ 

اس موقع پر قومی ہیرو ارشد ندیم کو ہائی کمیشن کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

ارشد ندیم نے پُرتپاک استقبال پر ہائی کمشنر اور عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ مقابلوں کی تیاری کے لیے مزید محنت کریں گے تاکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید بلند کر سکیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید