• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین کا آرمینیا اور آذربائیجان میں امن معاہدے کا خیر مقدم

یورپین یونین نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے یورپین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کا آج کا اعلان دیرپا امن کے راستے پر خوش آئند خبر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ طے شدہ اقدامات کا بروقت نفاذ اب بہت ضروری ہے۔ 

بیان کے مطابق یورپی یونین خطے کے لیے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے معمول کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید