• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک کا الاسکا میں طے ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا خیرمقدم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طے شدہ ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔

فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، فن لینڈ اور یورپی کمیشن نے مشترکہ بیان میں یوکرین میں جنگ روکنے، دیرپا امن اور سلامتی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

اپنے بیان میں یورپی ممالک نے کہا کہ سفارتکاری، یوکرین کی مدد اور روس پر دباؤ سے ہی جنگ روکی جاسکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتکاری کے ساتھ ساتھ یوکرین کی فوجی اور مالی مدد کے لیے تیار ہیں۔

بیان کے مطابق یوکرین کو اپنی تقدیر کے انتخاب کی آزادی ہے، بامعنی مذاکرات صرف جنگ بندی یا دشمنی میں کمی کے تناظر میں ہی ہوسکتے ہیں۔

یورپی ممالک نے کہا کہ یوکرین میں امن کی راہ کا فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اس عالمی اصول پر کار بند ہیں کہ بین الاقوامی سرحدوں کو بزور طاقت تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔

یورپی ممالک نے تجویز پیش کی ہے کہ کسی بھی اقدام سے پہلے جنگ بندی کی جائے اور یوکرین کو روس کے زیر قبضہ اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے تو یوکرین کو تحفظ دینے کی خاطر اسے نیٹو رکن بنانے کا وعدہ کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید