• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے صفِ اول اداکاروں میں شامل اداکار سنجے دت آج اپنی59ویں سالگرہ منائیں گے۔

سنجے دت 29جولائی 1959کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں معروف اداکار سنیل دت اوراداکارہ نرگس کے یہاں پیدا ہوئے۔

سنجےدت نے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 1981میں بطور ہیرو فلم ’راکی‘ میں اہم کردار ادا کیا۔ سال 1971میں والد کی ایک فلم میں انہوں نے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کام کیا لیکن کسی کی نظروں میں نہیں آسکےجبکہ فلم راکی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

 بالی ووڈ کے منا بھائی 59برس کے ہوگئے

اپنے فلمی کیرئیر میں کئی تنازعات کا شکار ہوکر جیلوں کے چکر کاٹنے والے سنجے دت نے بالی ووڈ کو ساجن، واستو، کھل نائیک، مشن کشمیر، جوڑی نمبر ون، کانٹے، منا بھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منا بھائی، شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا، دھمال، اگنی پتھ اور سن آف سردارجیسی بے شمار کامیاب فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

مارچ 2013میں غیر قانونی اسلحہ اور ممبئی حملہ کیسز کی کئی سالوں تک جاری سماعت کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سنجے دت کی پانچ سالہ قید کی سزا کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا جس کے بعدانہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

2سال قبل سزا میں کمی کے بعد سنجے دت کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

حال ہی میں سنجے دت پر بننے والی بائیو گرافیکل فلم ’سنجو ‘ نے باکس آفس پر کافی دھمال مچایا ہے جس میں رنبیر کپور نے سنجے کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

تازہ ترین