مسلم لیگ ن سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اور اسمبلیوں میں جانے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی ۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اسمبلیوں میں جانے کے حوالے سے پی پی کی کمیٹی نے متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ۔
انہیں ن لیگ اور پی پی قیادت کا پیغام پہنچایا کہ تمام جماعتوں کو انتخابات اور اس کے نتائج پر شدید تحفظات ہیں، اس کے لئے ضروری ہے کہ حلف لے کر اسمبلیوں میں احتجاج کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسمبلیوں میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں کریں گے ۔
ایم ایم اے سربراہ کے بیان سے اب تک واضح نہ ہوسکا کہ کیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ قیادت کے موقف نے انہیں رضا مند کرلیا ہے یا نہیں؟