• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو، ہیپاٹائٹس کیخلاف شعوربیدارکرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے واک

دادو (این این آئی) ہیپاٹائٹس کے عالمی دن منانے کے سلسلے میں دادو ضلعی کے عوام میں ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک بیماری کے خلاف شعوربیدارکرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے سول اسپتال سے ہیپاٹائٹس اسپتال دادو تک واک کا انعقاد کیاگیا، واک کی قیادت سول سرجن ڈاکٹرعبدالرزاق جونیجو ‘ ھیپاٹائٹس ڈاکٹر شازیہ پنہور اور ڈاکٹر ریحانہ چانڈیو نے کئی گئی واک کے شرکاوں نے ہاتھوں میں ہیپاٹائٹس بیماری کے آگاہی دینے کیلئے احتیاطی تدابیر والے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ سول سرجن ڈاکٹرعبدالرزاق جونیجو ‘ ہیپاٹائٹس ڈاکٹرشازیہ پنھور اور ڈاکٹر ریحانہ چانڈیونے کہاکہ ہیپاٹائٹس بیماری کے پانچ اقسام ہیں جن میں اے بی سی ڈی ای شامل ہیں یہ موذی مرض اب عام بیماری کی طرح زورپکڑ رہاہے اور ہرعام وخاص لوگوں کویہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس کا علاج ممکن ہے۔
تازہ ترین