بون (نیوز ڈیسک) جرمن ٹینس اوپن میں ٹاپ سیڈ ڈومنک تھیم کو غیر معروف حریف جیری سے سٹریٹ سیٹس کی شکست ہوگئی، دوسری جانب ارجنٹائن کے میئر نے اپنے ہی ہم وطن کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ہمبرگ میں جاری ٹینس ایونٹ میں زبردست مقابلے، ٹاپ سیڈ ڈومنک تھیم کو نکولس جیری کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹائی بریک سیٹسس کا سکور7-6 اور7-6 رہا۔ کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن لیونارڈو میئر نے اپنی ہی ہم وطن ڈیگو چوارٹنز مین کو ناک آئوٹ کردیا۔ میئر نے مقابلے کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے6-3سے پہلا سیٹ جیتا۔ دوسرے سیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا اور فتح نے انہیں سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔