• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس عمل کو مولانا فضل الرحمٰن کے باعث شکست ہوئی، خالد محمود

بلیک برن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل بلیک برن کے چیئرمین خالد محمد نے کہا ہے متحدہ مجلس کی ناکامی کا سبب مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کا میاں نواز شریف کے ساتھ اتحاد تھا کہ انہوں نواز شریف کے خلاف کرپشن کے مقدمات کے باوجود ان کا ساتھ نہیں چھوڑا اس کی سزا جماعت اسلامی کو بھی ملی جبکہ امیر جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کا کیس سب سے پہلے سپریم کورٹ میں جمع کرایا تھا جس کے نتیجے میں میاں نواز شریف کو دس سال کی سزا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن چھ مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے انہیں پہلی بار شکست ہوئی ہے اور جو سیٹیں 2013میں اکیلے الیکشن میں حصہ کر حاصل کی تھیں وہ بھی ہار گئےجماعت اسلامی کو بھی شدید نقصان ہوا ہے اب مولانا دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اس کا ن لیگ نے ساتھ دینے سے انکار دیا ہے تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران نواز شریف کا سب جماعتوں نے ساتھ دیا کہ احتجاج کی سیاست سے جمہوریت کو خطرہ ہے اب اگر وہی مجلس عمل راستہ اختیار کرےگی تو پھر کیا ہوگا ۔ خالد محمود نے کہا کہ 2008کے الیکشن میں بھی مولانا نے لندن میں آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کی خلاف ورزی کر کے الیکشن میں کود پڑے تھے مجلس عمل کو توڑ دیا تھا اور جماعت اسلامی نے اس الیکشن سے باہررہ کر اپنا نقصان کیا تھا اس مرتبہ بھی جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی کولیشن حکومت سے الگ ہو کر مجلس عمل کو بحال کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا نواز شریف کا ساتھ دینے سے بڑے بڑے لیڈر ہار گے ہیں اور جمعیت الحدیث نے الیکشن کے دوران کھلے عام ن لیگ کی حمایت کی ہے مجلس عمل کا جھکائو بھی نظر آتا تھا اور جن قوتوںں کی نواز شریف کے ساتھ ٹکر تھی انہوں اپنا بھر پور بدلہ لیا ۔
تازہ ترین