• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایم سکندر کو گورنر گلگت بلتستان بنائےجانے کا امکان

لاہور (مقصود اعوان سے) وفاقی حکومت کی تشکیل کے بعد جی ایم سکندر کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ جی ایم سکندر کا تعلق گلگت سے ہے۔ وہ سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں۔ بیوروکریسی اور سیاسی حلقوں میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ جی ایم سکندر پنجاب کے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری سروسز اور پنجاب کے دو وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بطور پرنسپل سیکرٹری بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کی حتمی تقرری کا فیصلہ عمران خان اور چوہدری پرویز الہی ٰکی ملاقات کے بعد ہوگا۔
تازہ ترین