• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات جاری ہے جب کہ وہ پیپلزپارٹی کے وفد سےبھی ملاقات کریں گے۔

شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں وہ پنجاب میں حکومت سازی اوروفاق میں اپوزیشن کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سےملاقاتیں کررہے ہیں۔

ذرائع نےبتایا کہ شہبازشریف پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں قومی اسمبلی میں حلف لینے اور مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سمیت پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

شہبازشریف نے اسلام آباد آمد سے قبل نوازشریف سےملاقات اور ان کی صحت دریافت کرنے کے لیے حکام سے درخواست کی تھی تاہم انہیں تا حال ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین