تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں ملی جیت اور پنجاب اسمبلی ہونے والی ہار میں سازش کی موجودگی کے سوال پر محتاط ہوگئے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں سوال سمجھ گیا ہوں،جواب ہے’ تھینک یو نو کمنٹ‘میں نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کی کوششیں ناکام ہوگئیں،اپوزیشن کی بیشتر جماعتوں نے ان کی تجویز مسترد کردی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چند شکست خوردہ عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں،جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنےوالے ناکام ہوں گے۔
میڈیاسے گفتگو میں شاہ محمود سے دلچسپ سوال یہ پوچھا گیا کہ ’ آپ جس طریقے سے کرکٹ کی پلیسنگ بتارہےہیں کپتان آپ ہی ہیں، کیا عمران خان کوچ بن گئےہیں؟
اس پر شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک جواب دیا کہ عمران خان کپتان تھا،ہے اور رہے گا ،کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔
اس سوال پر کہ قومی اسمبلی میں آپ کو کامیابی ملی اور پنجاب اسمبلی میں شکست ، کہیں یہ سازش تو نہیں؟
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سوال سمجھ گیا ہوں ، جواب دوں گا ، تھینک یو ، نو کمنٹس ، میں نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں ۔