مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی ،اے این پی اور متحدہ مجلس عمل کے مشترکہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن بھی پارلیمنٹ میں جانے پر راضی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں فضل الرحمٰن کی رضا مندی سے گرینڈ اپوزیشن الائنس کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم ایم اے کے سربراہ نے اپنی جماعت کے ارکان کو پارلیمنٹ بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا اور اصرار کیا کہ حکومتی نمبر گیم کو آن رکھے جائے گا۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی جماعتوں کو اعتماد میں لینے اور شامل کرنے کی کوششیں کی جائیں گی ۔