• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازار حصص، 100انڈیکس 770پوائنٹس کے اضافے پر بند

بازار حصص، 100انڈیکس 770پوائنٹس کے اضافے پر بند

پاکستانی حصص بازار میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 770 پوائنٹس اضافے کے بعد 43556پر بند کیا۔

حصص بازار 4 روز میں3 ہزار پوائنٹس اوپر آیا جبکہ آج بازار میں کاروبار کے آغاز کے دوران اضافہ دیکھا گیا جو پورے سیشن برقرار رہا تاہم بازار میں مجموعی طور پر 15 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ 79 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

حصص بازار میں مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کےحصص میں سے 262 کمپنیوں کے حصص کی قدر میں اضافہ، 99 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 12 کمپنیو ں کے حصص کی قدر میں استحکام رہا ہے۔

تازہ ترین