• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور گوادر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ اور گوادر سے دو افراد کی لاشیں برآمدہوئیں۔ پولیس کے مطابق شالکوٹ پولیس کو پیر کی صبح اطلاع ملی تھی کہ ہزار گنجی کے قریب ایک لاش پڑی ہوئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال پہنچائی جہاں لاش کی شناخت اللہ نیہ کے نام سے ہوئی جو گھوٹکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ گوادر پولیس کو بھی گودار کے علاقے ایور نیو ایریا سے ایک لاش ملی جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں لاش کی شناخت کفایت اللہ کے نام سے ہوئی جو تربت کے علاقے دشت کا رہائشی تھا جسے فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعد نامعلوم افراد لاش پھینک کر فرار ہو گئے ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
تازہ ترین