• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو جتوانے کے لیے ایک نہیں بلکہ فل پنکچر لگا ئے گئے،خورشید شاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جتوانے کے لیے ایک پنکچر نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے ہیں بلکہ لاڈلے کیلئے پورا جھرلو پھیرا گیا،سعد رفیق،گیلانی، جکھرانی اور فیصل صالح حیات کے حلقے کھول دیئے جائیں حقیقت پتا چل جائے گی۔ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی ارینج میرج ہوئی ہے، عمران خان کو جتوانے کے لیے ایک پنکچر نہیں بلکہ فل پنکچر لگائے گئے ہیں اور یہ پنکچر عمران خان کے تمام حلقوں میں لگائے گئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے تو صرف چند حلقے کھول لیں، یوسف رضا گیلانی، رسول بخش چانڈیو، فیصل صالح حیات، اعجاز جاکھرانی اور سعد رفیق کے حلقوں میں پنکچر لگائے گئے، یہ حلقے مثال کے طور پر دیے ہیں جب کہ عمران خان کو جتوانے کے لیے 35 سے زائد حلقوں میں جھرلو پھیرا گیا۔

تازہ ترین